بدعنوانی الزامات، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر لاپڈ کی نتین یاھو کیخلاف گواہی

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے مقبوضہ مشرقی القدس کی مرکزی عدالت کے سامنے پیش ہوکر وزیر اعظم نیتن یاھو کے خلاف گواہی دے دی۔ اس عدالت میں نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔ یائر لاپڈ کی عدالت آمد کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کیس کو مسئلہ 1000 کے عنوان سے جانا جاتا ہے اور اس کیس میں لاپڈ اہم گواہ ہیں۔ اس کیس میں وزیر اعظم پر دھوکہ دہی اور خود پر کئے گئے اعتماد کو توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ دھوکہ دہی انہوں نے 2007 سے لے کر 2016 کے درمیان 700 ہزار شیکل یعنی 180 ہزار یورو کے سگار، شیمپین اور زیورات کی صورت میں پر تعیش تحائف وصول کرکے کی۔ انہوں نے یہ مالی یا ذاتی خدمات کے بدلے دولت مند افراد سے یہ تحائف وصول کیے۔ ان کو قیمتی تحائف دینے والوں میں ہالی ووڈ پروڈیوسر آرنون ملچن بھی شامل تھا۔لاپڈ نے اس وقت وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالا ہوا تھا اور وہ اب ملچن اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات کے بارے میں گواہی دے رہے ہیں۔