ٹرمپ میامی کی عدالت میں پیش ہوں گے،جیل جانے کا خدشہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) دو ماہ میں دوسری بار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف الزامات عائد کیے گئے لیکن اس باریہ الزامات وفاقی سطح کے ہیں جس میں ان کی مشکلات بڑح سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے وائٹ ہاس آرکائیو کیس میں ان کے خلاف 37 الزامات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سابق امریکی صدر پر اپنے دور صدارت میں حساس نوعیت کا ریکارڈ چھپانے کا الزام عاید کیا جاتا ہے تاہم ٹرمپ اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ٹرمپ کو اس کیس میں منگل کےروز میامی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ٹرمپ کو اگلے منگل کو مقامی وقت کے مطابق 15:00 بجے میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اس وقت پوری امریکی قوم کی نظریں اس ہائی پروفائل کیس پر مرکوز ہیں۔ فوربز میگزین کے مطابق توقع ہے کہ ٹرمپ خود کو پہلے ہی حکام کے حوالے کر دیں گے۔