اسلام آباد(بیورورپورٹ)رجسٹرار سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔
رجسٹرار آفس کی طرف سے لگائے اعتراضات میں کہا گیا وزیر اعظم، صدر مملکت، وزرائے اعلیً کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا،درخواست میں عوامی مفاد عامہ یا بنیادی حقوق کی نشاندہی نہیں کی گئی، متعلقہ فورم کی بجائے براہ راست سپریم کورٹ رجوع کیا گیا،درخواست گزار کے اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں۔
پنجاب ،کے پی اسمبلیوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست واپس



















