صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے گئے،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے کہا آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جا سکتا،درخواست میں عوامی مفاد ، بنیادی حقوق کے سوال سے آگاہ نہیں کیا گیا اور 184 تھری کے استعمال پر اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں۔

رجسٹرار نے مزید کہادرخواست گزار نے کسی دوسرے متعلقہ فورم سے رابطہ نہیں کیا اور رابطہ نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔