مظفر آباد(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے چودھری لطیف اکبرآزاد کشمیر اسمبلی کے 14 ویں سپیکر منتخب ہو گئے، لطیف اکبر نے 19 ووٹ حاصل کیے،تحریک انصاف کے باغی دھڑے نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اپوزیشن ،پی ٹی آئی کے چودھری مقبول نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا،نومنتخب سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے حلف اٹھا لیا، ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض گجر نے حلف لیا۔
پی پی کے لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی میں 14 ویں سپیکر منتخب



















