لاہور (نمائندہ خصوصی،اپنے رپورٹر سے)سیاسی ہلچل،زرداری شجاعت ملاقات،اہم امور پر مشاورت کی گئی، سابق صدر آصف زرداری ملاقات کیلئے چودھری شجاعت کی رہائش گاہ گئے،وفاقی وزیر چودھری سالک ، شافع حسین بھی ملاقات میں شریک رہے۔
آصف زرداری نے چودھری شجاعت سے خیریت دریافت کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
چودھری شجاعت اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری سرور نے حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف کا مشورہ دیتے ہوئے کہامہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ، مہنگائی کم کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چائیے، تمام سیاسی جماعتیں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کےلئے کردار ادا کریں، سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی، پہلے عوام کی بہبود کا سوچنا ہوگا،سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائیں ، ملک کا سوچیں، پاکستان ہے تو سب ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے،غریب کیلئے بجٹ ٹیکس فری ہونا چاہیے۔
غریب کیلئے بجٹ ٹیکس فری ہونا چاہیے،شجاعت کازرداری کو مشورہ



















