ظل شاہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں شامل تفتیش

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی عبوری ضمانت میں6جون تک توسیع کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی، عمران خان وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

سماعت کے آغاز پر وکیل نے کہا درخواست گزار عدالت کے باہر گاڑی میں موجود ہیں،جج نے کہا کمرہ عدالت کے اندر ہونا چاہیے تھا جس پر عمران خان کو فوری کمرہ عدالت میں لایا گیا، جسٹس انوار الحق پنوں نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کیا آپ نے درخواست گزار کو شامل تفتیش کرنے کیلئے نوٹس بھیجا ۔

سرکاری وکیل نے کہا درخواست گزار شامل تفتیش نہیں ہوئے اس لیے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،جج نے تفتیشی افسر کو درخواست گزار کا بیان لینے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا آپ جو سوالات پوچھنا چاہتے ہیں پوچھیں ، سرکاری وکیل نے استدعاکی بیان دیتے وقت وکیل ساتھ نہ ہوں۔

جسٹس انوار الحق نے کہا آپ سے جو سوالات پوچھیں جائیں جواب دیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہامیں بالکل تیار ہوں،تفتیشی افسر نے ظل شاہ کیس میں شامل تفتیش کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کر لیا ، عدالت نے سماعت 6جون تک ملتوی کر دی۔