اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنانے کہاہے انتخابات اکتوبر میں ہوں گے،عمران مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم کو فون کریں،نیازی اب بھی سیاستدانوںکےساتھ بات چیت کےلئے تیار نہیں بس کمیٹیاں بنا رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثنا نے کہاپی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی ن لیگ میں گنجائش کم ہے، اکتوبر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے ، انتخابات کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف وطن واپس آجائیں گے،عمران خان واقعی مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم کو فون کریں اور بیٹھ کر بات کرلیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی بنائی گئی کمیٹی کو حکومت نے سنجید ہ نہیں لیاکیونکہ اب بات بہت آگے نکل گئی ۔
وزیر داخلہ نے کہا جناح ہاو¿س پر ہونےوالے حملے میں شرپسند لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ،حساس معلومات تھیں، لیپ ٹاپ سمیت دیگر اہم اشیا کو کوئی تھانیدار نہیں فوج ہی برآمد کرے گی ،کیس میں آرمی ایکٹ بھی اسی وجہ سے لگایا گیا ،منصوبہ اگر عمران خان نے بنایا تو پھر ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا،پی ٹی آئی سے لاتعلقی اختیار کرنےوالے مقدمات سے بچ سکتے ہیں تاہم جلاو گھیراو کرنےوالوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
انتخابات اکتوبر میں ہوں گے،عمران مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم کو فون کریں،رانا ثنا



















