اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان کو ریلیف،8مقدمات میں ضمانت منظور، بشریٰ کی درخواست غیر موثرقراردےدی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاونڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
وکیل خواجہ حارث نے معاملہ احتساب عدالت بھجوانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت عمران خان کی 8جون تک حفاظتی ضمانت دے تب تک نیب کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت میں پیر تک 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے حکم دیااحتساب عدالت سے رجوع نہ کرنے کی صورت میں پیر کو عبوری ضمانت غیر مو¿ثر ہو جائے گی۔
علاوہ ازیں ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے عدلیہ سے یکجہتی کیس اور 9 مئی کے بعد درج 6 مقدمات میں بھی 10 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پولیس کو 10روز کےلئے عمران خان کی گرفتاری سے روکدیا۔
بعدازاںعمران خان ہائیکورٹ سے احتساب عدالت پہنچے، جج بشیر نے القادر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پرسماعت کی،خواجہ حارث نے کہا ہائیکورٹ نے القادر کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کی ،عدالت سے رجوع کرنے کیلئے 3دن کا وقت دیا گیا،جج بشیر نے ریمارکس دئیے تو آپ نے درخواست دائر کردی،احتساب عدالت نے 5لاکھ کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی 19 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالتوں نے مجموعی طور پر 8 مقدمات میں عمران خان کو 10 روز کےلئے گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے تھانہ مارگلہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دےدیا۔
ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے این سی اے کے 190 ملین پاﺅنڈ سکینڈل میں بشریٰ کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی،احتساب عدالت کے جج بشیر نے کیس پر سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے کہاچھاپہ مارا نہ حملہ کیا، وارنٹ بھی جاری نہیں کیے گئے،کسی کےساتھ ذاتی دشمنی نہیں، انویسٹی گیشن کےلئے جب بلائیں تو بشریٰ تعاون کریں، خواتین کی عزت اور احترام کرتے ہیں، ابھی کوئی نوٹس جاری نہیں کیا، لیکن جاری کیا جائے تو تعاون کریں،گرفتاری کی ضرورت نہیں ،تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشریٰ درخواست ضمانت غیر موثر قرار دےکر نمٹادی۔
عمران خان کو ریلیف،8مقدمات میں ضمانت منظور، بشریٰ کی درخواست غیر موثر



















