اسلام آباد(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے وزارت قانون سے اعلیٰ عدلیہ پر بریفنگ طلب کرلی جبکہ محسن شاہنواز رانجھا کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔
چیئرمین محسن شاہنواز رانجھا نے کہا وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آ کر آئین و قانون کی خلاف ورزی پر رہنمائی کریں، وزارت قانون ریفرنس پر کارروائی مکمل کرکے کمیٹی کو بھیجے ، کمیٹی ریفرنس پر حتمی رائے دے گی،آئین میں واضح ہے قانون و آئین سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
آئینی ماہرین نے کمیٹی کو بریفنگ میں دیتے ہوئے کہاکوئی بھی جج اپنے خلاف شکایت پر کونسل میں نہیں بیٹھ سکتا ، چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس ہو تو سینئر ترین جج کونسل کی سربراہی کرے گا ، اعلیٰ جج کو بدعنوانی ، ذہنی معذوری اور مس کنڈکٹ پر ہی ہٹایا جا سکتا ہے،کسی چوتھے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل بھی جج کو نہیں ہٹا سکتی۔
کمیٹی نے اگلے اجلاس میں وزیر قانون سے سارے معاملے پر بریفنگ مانگ لی،اٹارنی جنرل اور وزیر پارلیمانی امور کو بھی شرکت کی دعوت دےدی گئی، کمیٹی کا اگلا اجلاس ان کیمرہ ہو گا، محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ججز کے مس کنڈکٹ کا معاملہ ہے،سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے۔
قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے اعلیٰ عدلیہ پر بریفنگ طلب کرلی



















