راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے میرے قتل کیلئے 3افراد کو سپاری دےدی گئی، دفاع کا حق رکھتا ہوں، حقیقی حکومت کے ذمہ داروں کو لکھ دیا ، زیادتی کی حد ہوتی ہے، پی ڈی ایم انتقام کو اس سطح پر لے جارہی ہے جو فصل بو رہے ہیں خودبھی کاٹنی ہے۔
ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا20 دن سے میری بہنوں، بھتیجوں، بھائیوں اور 30 سال پہلے فوت ہونے والی والدہ کے گھروں پر پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے، والدہ کے گھر کو بھی توڑ پھوڑ دیا، ملک میں نہیں تھا پھر بھی9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی کیونکہ پاک فوج کو عظیم اور ملک کا محافظ سمجھتا ہوں،بزدل نہیں ، دوستی و دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاو¿ں گا۔
سابق وزیر نے مزید کہا20 دن سے صرف ٹوئٹ کر رہا ہوں، ٹی وی ٹاک شو میں بھی نہیں گیا، ٹوئٹر سے اگر خوف زدہ ہیں تو جب تک گرفتار نہیں ہوتا ٹوئٹ جاری رہیں گے،سچ کاجھنڈا بلند رکھوں گا بے شک میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔
میرے قتل کیلئے 3افراد کو سپاری دےدی گئی،شیخ رشید



















