پاکستان میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،اقوام متحدہ

جنیوا (مشرق نیوز)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث شہریوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دےدیا۔

پریس کانفرنس میںولکر ترک نے پاکستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاعام شہریوں پر مقدمہ چلانے کےلئے فوجی عدالتوں کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے،پاکستانی حکام 9 مئی کو ہونےوالے احتجاج کے دوران ہونےوالی ہلاکتوں ،زخمیوں کی فوری غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں

ولکرترک نے مزید کہا محفوظ و خوشحال پاکستان کی جانب واحد قابل عمل راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں مضمر ہے ۔