سانحہ9مئی کے ذمہ دار کسی رعایت کے مستحق نہیں،شجاعت

لاہور (اپنے نمائندے سے)اہم سیاسی شخصیات ق لیگ میں شامل جبکہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے کہاہے سانحہ9مئی کے ذمہ دار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری سرور سے مختلف وفود نے ملاقات کی، اہم سیاسی شخصیات نے پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا،چودھری شجاعت نے میاں شکیل ٹھاکر کو صدر ٹاسک فورس لیگل افیئرز و ترجمان ٹاسک فورس مسلم لیگ ق مقرر کردیا میاں فرید الدین جنرل سیکرٹری ٹاسک فورس لیگل افیئرز ہوں گے۔

قومی وطن پارٹی کے راولپنڈی و اسلام آباد میں ضلعی نائب صدر ڈاکٹر فضل دیان اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر میاں شیراز نے بھی ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، دونوں کو لیگل ٹاسک فورس برائے ریفارمز کیلئے وائس چیئرمین کا عہدہ تفویض کردیا گیا،تمام عہدیداروں نے چودھری شجاعت اور چودھری سرور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چودھری شجاعت نے کہا پاکستان میں پڑھے لکھے ،حقیقی معنوں میں تبدیلی کے خواہش مند افراد کی کمی نہیں، ملک کیلئے مثبت کردار کاجذبہ رکھنے والے ہر شخص کو پارٹی میںخوش آمدید کہےںگے،9 مئی کے کرداروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے،چودھری سرور نے کہا ق لیگ حقیقی معنوں میں جمہوری جماعت ہے، فوجی تنصیبات سمیت جناح ہاوس پر حملہ کرنے والے شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں۔