پارلیمنٹ ہاوس کانام تبدیل کرنے کا فیصلہ ،کمیٹی بنانے کیلئے چیئرمین سینٹ کاسپیکر کو خط

اسلام آباد (بیورورپورٹ) پارلیمنٹ ہاوس کو قومی وثقافتی اقدار سے جوڑنے کےلئے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیاپارلیمنٹ ہاوس کے نئے نام تجویز کرنے کےلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائےگی،پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹر شبلی فراز، تاج حیدر،عرفان صدیقی اور منظور کاکڑ کے نام سینٹ سے تجویز کردئیے،قومی اسمبلی اراکین کے نام تجویز کئے جائیں۔