متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی 30مئی کو فرد جرم کیلئے طلب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حاضری سے استثنیٰ درخواست مسترد،مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،سپیشل جج وسطی نے مسلسل عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے اعظم سواتی کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو فرد جرم کیلئے 30 مئی کو طلب کرلیا۔