پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے میاں محمود الرشید کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ دےدیا،اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے میاں محمود الرشید کےخلاف جلاﺅ گھیراﺅ کیس پر سماعت کی،دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے 20 روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تفتیشی افسر نے کہا پولیس کو میاں محمود الرشید کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ ملا مگر ملزم ہسپتال داخل ہو گیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر میاں محمود الرشید کا میڈیکل بورڈ بنا کر طبی معائنہ کیا گیا،ہسپتال میں ہونے کے باعث ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہو سکی لہٰذا 20 روز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے محمود الرشید کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔