اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا، قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کےلئے سب کو ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاحکومت کی پوری کوشش ہے گزشتہ حکومت کی ذمہ داریوں کی درستگی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیاجائے،کسانوں کی سہولت کےلئے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ،ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنی چاہیے، صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے فائدہ عوا م تک پہنچانے کےلئے اقدامات کریں۔
دریں اثناتوہین پارلیمنٹ بل پر بحث کے دوران ایم ایم اے کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکیسے ہوسکتا ہے ایک رکن کی توہین پر سزا دی جائے اور سود کے خاتمے و اسلامی شقوں کی توہین کو چھوڑ دیا جائے،حکومت نے سود کے حق میں دائر پٹیشن واپس لے لی لیکن 17درخواستیں التوامیں ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب دیتے ہوئے کہا سود کے حق میں دائر درخواست تو واپس لے لی مگر نجی درخواست گزاروں کو واپس لینے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے، اسلامی شقوں اور سود کے معاملے پر سمجھوتے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
سودکے حق میں درخواستیں واپس لینے کیلئے نجی افراد کو مجبور نہیں کرسکتے، اسحاق ڈار



















