سعودی عرب،نیوم کے لگژری جزیرے سندالہ کی پہلی خصوصی جھلک دنیا کے سامنے پیش

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کا لگژری جزیرہ سندالہ 500ارب ڈالرمالیت کے میگامنصوے نیوم کی پہلی منزل ہوگا۔اس کے منصوبہ سازوں نے اس کی پہلی جھلک دنیا کے سامنے پیش کی ہے اور بتایا ہے کہ اس میں پیش کیے جانے والے سامان عیش ونشاط اور فرحت وانبساط میں کیاکچھ ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ پہلے مہمان 2024 میں بحیرہ احمر میں واقع اس لگژری جزیرے پر قدم رکھیں گے، جہاں وہ ایک مشہوراطالوی ڈیزائنر کی تیارکردہ عالمی معیارکی کشتی رانی کی منزل دیکھ سکتے ہیں۔اس میں تین میگا لگژری ہوٹل، ایک گالف کورس،کئی ایک ریستوراں اوردا ویلجکے نام سے جدید گاں میں ایک بین الاقوامی لگژری خوردہ خریداری مرکزہوگا۔اس میں 51مشہورلگژری ریٹیل کی دکانیں ہوں گی۔نیوم کے چیف اربن پلاننگ آفیسرانٹونی ویوز نے بتایا کہ سندالہ 84 ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ہے اور اس کا مقصد 2028 تک روزانہ 2،400 زائرین اورسیاحوں کو راغب کرنا ہے۔یہ دنیا کے سامنے نیوم کی صلاحیتوں کا مظہرہوگا اور یہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی منصوبہ بندی کے مطابق دنیا میں شہری ترقی کے سب سے زیادہ پرعزم پائیدار منصوبوں میں سے ایک ہوگا۔یہ امید کی جاتی ہے کہ نیوم کے تمام سیاحوں میں سے کم سے کم دس میں سے ایک سندالہ ضرور جائے گا۔یہ نیوم کے میگا منصوبہ سے کشتی یا سمندری جہاز کے ذریعے قابل رسائی ہوگا۔انھوں نے کہاکہ سندالہ عوام کے لیے نیوم کا تجربہ کرنے کا پہلا موقع ہوگا۔نیوم کی پہلی فزیکل نمائش کے طور پرسندالہ بحیرہ احمر کا ایک دلکش گیٹ وے اور ایک عالمی معیار کی سپریاٹنگ منزل ہوگی۔اس سے سیاحوں کو خطے میں آنے والے تجربات کی ایک جھلک ملے گی۔انھوں نے کہا کہ نیوم کا ویژن مستقبل کی سرزمین کی تعمیر کرنا ہے۔یہ ایک بالکل نئی قسم کی منزل ہے۔ سندالہ مستقبل کے شہرنیوم کے ویژن کا ایک اہم حصہ ہے۔