سعودیہ، ایران تعلقات کی بحالی سے خطے کی مساوات بدل جائےگی:ابراہیم رئیسی

تہران (مشرق نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی۔آج کئی ملکوں پر یہ حقائق واضح ہو چکے ہیں۔ ایرانی صدر نے خبر رساں ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیا اور کہا کہ ایران اور سعودی عرب دو عظیم ملک ہیں اور ان کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی ۔ اس مساوات کو منظم کیا جائے گا۔خطے کے مسلمان عوامی مزاحمت اور انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔ اہم نکتہ یہ ہے کہ ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان تنازعہ کے عروج پر بھی ہمارے سپریم لیڈر نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا تھا کہ اصل معاملہ سے غافل مت ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اصل دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اسلامی انقلاب کے رہبر معظم نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اصل دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ہم اس بات کو مسترد کرتے ہیں اور قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے۔