سعودی عرب پپیتے کی کاشت میں خود کفیل ہوگیا

ریاض (مشرق نیوز) تربوز اور کئی دوسرے پھلوں کی کاشت میں خود کفالت کی منزل حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب کی وزارت زراعت نے بتایا ہے کہ مملکت غیرمعمولی فوائد کے حامل پھل پپیتے کی کاشت میں بھی خود کفیل ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے ایک رپورٹ میں کہا کہ مملکت میں پپیتے کے پھل کی سالانہ پیداوار 4,717 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جس سے اس میں 95 فیصد تک خود کفالت ہوئی ہے۔ پپیتے کی درآمدات 571 ٹن اور برآمدات 296 ٹن ہیں جب کہ دوبارہ برآمدات کا حجم 3.8 ٹن ہے۔رپورٹ کے مطابق پپیتے کے پھلوں کی پیداوار کا سیزن مئی میں شروع ہوتا ہے اور اگست تک جاری رہتا ہے۔