جی سی سی ممالک کاغیرملکیوں کیلئے شینگن طرزکے نئے ویزا پرغور
دبئی (مشرق نیوز) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سیاحوں کے لیے علاقائی سطح پر یورپی یونین کے شینگن طرز کا ویزا جاری کرنے کے منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس اقدام سے اقتصادی ترقی کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقدہ عرب ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) میں بحرین کی وزیرسیاحت فاطمہ السیرافی نے ایک پینل گفتگو میں کہاکہ ہمارے ممالک اس بات پرغورکررہے ہیں کہ کس طرح ایک مشترکہ اورواحد ویزا جاری کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت جلد ہوسکتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ بیرون ملک سے یورپ جانے والے لوگ عام طور پر ایک ملک کے بجائے کئی ممالک میں اپناوقت گزارتے ہیں۔ ہم نے واقعی دیکھا کہ یہ ہر ملک کیلئے نہیں بلکہ ہم سب کیلئے کیا اہمیت لا سکتا ہے۔



















