لاہور (مقصود خالد) لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل میں 30 لیڈی ڈاکٹر 30 سالہ نسیم اعجاز اور جنا ح ہسپتال میں ڈاکٹر کی ہلاکت کے واقعہ بعد کے بعد چلڈرن ہسپتال میں بھی سٹاف نرس رخسانہ کی لاش ملنے کا واقعہ محکمہ صحت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق رخسانہ نرسنگ ہاسٹل میں پرسرار طور پر ہلاک ہوئی۔ یوں ڈاکٹرز اور نرسز ہاسٹل کی فول پروف سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تینوں مرنے والوں کا تعلق غریب گھرانوں سے تھا مگر حکومت پنجاب نے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ محکمانہ غفلت کے باعث ہیلتھ پروفیشنلز سٹاف میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ہاسٹل میں رہنے والوں نے کیٹ لیک پالیسی تحت کے محکمہ صحت کو درخواستیں دینا شروع کردیں تاکہ روانہ کی بنیاد پر وہ اپنے گھروں میں جاسکیں۔ سٹاف رخسانہ کارڈک سرجری آئی سی یو میں فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ انکی ہاسٹل کے کمرے میں پراسرار ہلاکت بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے جس کے محرکات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ سٹاف نرس رخسانہ کے والد کا بھی دو ماہ قبل انتقال ہوا تھا اور وہ اس وجہ سے بھی پریشان تھی۔ ہاسٹل انتظامیہ رخسانہ کی ہلاکت پر پردہ ڈالنے کیلئے اسکی موت کو طبعی قرار دینے پر بضد نظر آتی ہے۔ دوسری طرف رخسانہ ہاسٹل کے ماحول سے بھی مطمئن نہ تھی، اسکے ساتھ ڈیوٹیز کا سٹریس تھا جس میں تنخواہ کٹنے کا خدشہ ہوتا جبکہ نرسز ہاسٹل میں سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ چلڈرن ہسپتال کا اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود نرسز ہاسٹل میں آج تک لفٹ کی سہولیات بھی دستیاب نہیں ۔ہاسٹل کی تیسری منزل پر سیڑھیاں چڑھ کر جانا حکومت پنجاب کے سوالیہ نشان ہے۔ بقول چوکیدار جس نے اسے ڈیوٹی سے واپسی پر بنچ پر اکیلے نڈھال بیٹھے دیکھا اور استفسار پر سٹاف نرس نے بتایا تھا کہ وہ تھک گئی ہے اور اوپر جانے کی ہمت نہیں اسلئے سانس لینے رکی ہے حالانکہ ڈاکٹرز ہاسل میں یہ تمام سہولیات میسر ہیں اور نرسز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں چلڈرن ہسپتال میں میں پچھلے کافی عرصے سے نرسز کی شدید کمی ہے اور ایک نرس سے 10 مریضوں کی بجائے 70 مریضوں کا کام لیا جاتا ہے جس سے نرسیں ذہنی تناو¿ کا شکار ہیں۔ اگر نرسز کام نہ کریں تو انہیں ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چلڈرن ہسپتال سے ایک اہم شخصیت نے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کا دورہ کیا اور وینٹی لیٹر دستیاب نہ ہونے پر انتظامیہ کو سرزنش کیا لیکن اسکا نزلہ بھی نرسز کے اوپر گرا دیا گیا اور انہیں مجبور کیا گیا کہ مریض کو ایمبو بیگنگ مسلسل نرسز کریں جبکہ یہ نرس کا کام ہی نہیں۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن مذکورہ واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے دوران جس طرح ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف نے جس طرح جان کا نذرانہ پیش کیا تب بھی حکومت کی طرف سے سابق وزیر صحت نے الفاظ کا چناو¿ کرکے زخموں پر نمک چھڑکا اور آج پھر ہیلتھ پروفیشنلز سٹاف کی تذلیل کی جارہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سینٹر بیوروکریٹ پر مشتمل کمیٹی بنا کر ذمہ داروں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
چلڈرن ہسپتال نرسنگ ہاسٹل:سٹاف نرس کی پراسرار ہلاکت، سیکورٹی پر سوالیہ نشان



















