ستر سے زائد ممالک کی عوام کو منکی پوکس کے مرض کا سامنا ہے :ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سنٹرکا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ڈاکٹر ید اللہ اور 1122 کے افسران و دیگر حکام موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سنٹر کا دورہ کرکے متعلقہ افسران سے ملاقات بھی کی اور ٹریننگ پر آئے تین سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز اور سٹاف کو لیکچر بھی دیا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں منکی پاکس ڈیزیز وارننگ سنٹر قائم کرنے کا بنیادی مقصد صوبے بھر میں صورتحال پر نظر رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 70 سے زائد ممالک کی عوام کو منکی پوکس کی بیماری کا سامنا ہے۔ منکی پوکس کوئی نئی نہیں بلکہ بہت پرانی بیماری ہے۔ منکی پوکس کے باعث اموات کی شرح 7.0 ہے۔ منکی پوکس کا زیادہ تر پھیلا¶ ڈائریکٹ کنٹیکٹ سے ہوتا ہے۔ منکی پاکس کی علامات 8 سے 12 دنوں میں واضح ہوجاتی ہیں۔ منکی پوکس کی صورت میں جسم پر سرخ رنگ کے دانے بن جاتے ہیں۔ جسم پر پھنسیوں سے نکلنے والے پانی کا پی سی آر کرنے کے بعد منکی پوکس کی تصدیق ہوتی ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پمز اسلام آباد میں منکی پوکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوکراپنے گھر جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے منکی پوکس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی شہرت حاصل کرنے کیلئے بے بنیاد خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام کو منکی پوکس کے حوالے سے آگاہ رکھنا چاہتے ہیں، خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہتے۔ اس سلسلے میںوفاقی حکومت مونکی پوکس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرچکی ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے منکی پوکس کے حوالے سے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں تربیت حاصل کرنےوالا ہیلتھ سٹاف اپنے ہسپتالوں میں جاکرباقی ساتھیوں کو تربیت دے گا۔ صوبائی وزیرصحت نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ہیلتھ سٹاف کی ٹریننگ اور وارننگ سنٹر قائم کرنے پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہرکو شاباش دی۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ہمیں عوام میں منکی پوکس کے حوالے سے آگاہی پھیلانی چاہئے۔ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ذریعے صوبے بھر میں منکی پوکس کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائےگا۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن منکی پوکس کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر و دیگر اداروں سے مکمل کوآرڈنیشن میں ہے۔ پنجاب میں منکی پوکس کے حوالہ سے لیب ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ مونکی پوکس پر قابو پانے کیلئے عوام کی مدد درکار ہوگی۔ اچھی خبر یہ ہے کہ منکی پوکس کے باعث شرح اموات 7.0 ہے۔