خطے کی ترقی کےلئے وسطی اور جنوبی ایشیائی ممالک ملکر کام کریں :سفیر قازقستان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) قازقستان کے سفیر مسٹر یرزن کِسٹیفان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے ممالک کو خطے کی ترقی کےلئے تجارتی ،ثقافتی ، مذہبی اور تاریخی روابط کو بڑھانے کےلئے ملکر کام کرناہوگا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ ومطالعہ کے زیر اہتمام ’جنوبی ایشاءاوروسطی ایشیا ء۔ری کنیکٹڈ‘ کے موضوع پرالرازی ہال میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودبھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں یرزن کِسٹیفان نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ثقافتی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان خطے کی مضبوطی کےلئے جنوبی ایشائی ممالک کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کومضبوط کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھ کر ایک دوسرے کے علم اور تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیاءدرست سمت کی جانب گامزن ہے اوراس کامستقبل شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میںامن خطے کےلئے ضروری ہے جبکہ روس اور یوکرین کی جنگ سے دنیا کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین گندم کی پیداوار کےلئے بڑا ملک ہے جس سے کئی ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے خطے کی ترقی ، امن اور خوشحالی کےلئے دوسروں کی طرف نہیںدیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کےلئے پر امن سفارتی مذاکرات وقت کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن مل کر کام کرنے سے ان کا تدارک ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے۔