لاہور:(خبر نگار،اپنے رپورٹر سے،ایجوکیشن رپورٹر،کورٹ رپورٹر)سموگ سے نظام زندگی جام،تمام تعلیمی ادارے بند،50فیصد دفتری عملے سے ورک فرام ہوم لینے کاحکم،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت حکمت عملی تیار،پنجاب حکومت نے نومبرتاجنوری شادیوں پر پابندی کی تجویز دےدی۔
فضائی آلودگی نے خیبر پختونخوا کو بھی لپیٹ میں لے لیا،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر رہا ،ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1236، جوہر ٹاﺅن 991، سید مراتب علی روڈ میں1256ریکارڈ کیا گیا، ملتان کا اے کیو آئی 800تک جا پہنچا۔
موٹروے کو کئی مقامات پر بند رکھا گیا،متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں،سموگ کے باعث خشک کھانسی، سانس میں دشواری، بچوں میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن میں اضافہ ہوگیا،ایک ہفتے کے دوران لاہور کے 5بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 35ہزار سے زائد مریض رپورٹ کیے گئے۔
پنجاب حکومت نے بڑھتی سموگ اور فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے تمام اضلاع کے نجی و سرکاری سکول بند کردئیے،نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول 17 نومبر تک بند رہیں گے ،سرکاری ونجی تعلیمی اداروں، ٹیوشن سینٹرزکو آن لائن سیشن پرمنتقل کیا جائے،حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافے،فضائی آلودگی کے باعث سانس، آنکھوں،گلے کی بیماریاں بڑھنے پرکیا گیا ۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا فیصلہ اضلاع کی جانب سے مسلسل موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ،تعلیمی نقصان کا احساس ہے ،تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوری میں اٹھایا،بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے انتہائی فیصلہ کرنا پڑا ،انسداد سموگ کیلئے عوام شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں۔
رانا سکندر حیات نے کہاآن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل سٹریٹجی پر کام کیا جا رہا ہے، جلد مناسب لائحہ عمل تشکیل دیا جائےگا،تمام سرکاری و نجی سکولز 17نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔
دریں اثنا پنجاب میں دفاتر کے 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا،ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد نے 4ڈویژنز کے تمام نجی دفتروں کے 50فیصد عملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر میں صرف 50فیصد سٹاف کو بلایا جائےگا،50فیصد سٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا، مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز آن لائن ہوں گی،فیصلہ سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کے پیش نظر کیا گیا،فیصلے کا اطلاق 31دسمبر تک ہوگا۔
مزید برآں سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے حکومت و عدالتی احکامات کی روشنی میں دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کےخلاف نئی حکمت عملی تیار کر لی، پہلی بار خلاف ورزی پر گاڑیوں کو 2 ہزار ،دوبارہ خلاف ورزی پر 4 ہزار جرمانہ کیا جائےگا، دھواں چھوڑنے والی بسوں ،ٹرکوں سمیت ہر طرح کی ایچ ٹی وی گاڑیوں کےساتھ کوئی نرمی نہ برتنے اور مکمل مرمت ہونے تک تمام ایچ ٹی وی گاڑیاں بس یا ٹرک سٹینڈز پر تحویل میں رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
دوسری جانب جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کےلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی،جسٹس شاہد کریم نے کہا بڑے کیس میںحکومت کو ہونا چاہیے تھا، حکومت نے ابھی تک کچھ نہیں کیا ،میں روز نشاندہی کر رہا ہوں، حکومت کو محض پالیسی پیپرز سے آگے جانا ہوگا،لانگ ٹرم پالیسیز بنانے کی ضرورت ہے ایسے کام نہیں چلے گا اگر ستمبر میں سموگ آئی تو اگلی بار اگست میں آئے گی،ٹرانسپورٹ سیکٹر ماحولیاتی آلودگی کی 70سے 80فیصد وجہ ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سمگلڈ فیول استعمال ہوتا ہے جو بہت لو گریڈ فیول ہے۔
عدالت نے کہابیجنگ نے اپنی پوری انڈسٹری کو دوسری جگہ منتقل کیا، پچھلے سال کے آرڈر میں کہا تھا کوئی تعمیراتی پراجیکٹس شروع نہیں کیے جائیں گے، ڈی جی ماحولیات اچھا کام کر رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا 9نومبر کو 42اور 10نومبر کو 61بسیں لاک کیں، سارے اضلاع میں ٹاسک فورس بنا دی گئی ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑک پر نہیں آئیں گی۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا جمعہ کو دوبارہ کیس کی سماعت کروں گا، موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں سے بہتر اقدامات کیے ہیں،سموگ جنوری کے آخر تک رہے گی، حکومت کو طویل مدتی پالیسی بنانا ہوگی، سموگ اب سارے ملک میں ہوگی، حکومت کو جاگنا ہوگا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاحکومت نے لانگ ٹرم ایکشن پلان بنا کرہر محکمے کی ذمے داری لگا دی، اگلے سال لوگوں کو کہیں گے شادیاں اکتوبر میں کرلیں، نومبر، دسمبر، جنوری میں نہ کریں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















