واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا ہے واشنگٹن صرف جمہوریت و قانون کی حکمرانی کےساتھ کھڑا ہے، عمران خان امریکہ سے ڈیلنگ کےلئے سخت ،شہباز شریف موافق رہے،سپریم کورٹ کا پنجاب ودیگر صوبوں میں انتخابات کا حکم قانون کی حکمرانی ہے،حکم حتمی و ناقابل اپیل ہے، الاپتہ افراد، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے ٹھوس ثبوتوں پر تشویش ہے، پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔
ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس مین بریڈشرمین نے کہاکچھ لوگ کہتے ہیں پاکستان میں امریکہ حامی حکومت تعلقات کےلئے آسان ہوتی ہے، محکمہ خارجہ اتفاق کرے گا امریکہ کےلئے جمہوریت و قانون کی حکمرانی اہم ہے،سپریم کورٹ کا فنڈ جاری کرنے کا حکم صوبائی انتخابات کیلئے ضروری ہے،بریڈ شرمین نے کہا امریکہ کسی پالیسی، طاقتور یا حکومت کےساتھ نہیں کھڑا ،صرف جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےساتھ ہیں، سب سے اہم ہے پاکستان میں اکتوبر 2023میں عام انتخابات طے ہیں، پاکستان کےلئے وقت پر آئینی و شفاف انتخابات سے زیادہ کچھ اہم نہیں ۔
عمران خان امریکہ سے ڈیلنگ کیلئے سخت ،شہباز شریف موافق رہے،بریڈ شرمین



















