چیف الیکشن کمشنر کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا فیصلہ

فیصل آباد (بیورورپورٹ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد عرفان کوثر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

ڈی ای سی فیصل آباد نے خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سے چیف الیکشن کمشنر کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات دینے کا مطالبہ کیا ،خط میں کہاکیا گیا سکندر سلطان راجہ کے چیف الیکشن کمشنر بننے سے پہلے اور اب جتنے اثاثے ہیں تمام کی تفصیلات فراہم کی جائیں، خط میں چیف الیکشن کمشنر کے بڑے بیٹے کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں۔