اراکین کانگریس حکومت پر دباو ڈالیں،پاکستانی امریکن تنظیم

واشنگٹن (خواجہ فاروق)پاکستانی امریکن تنظیم پاک پیک کے ممبران نے کانگریس اراکین سے پاکستانی حکومت پر ملک کی صورتحال پر دباو ڈالنے کی درخواست کردی،پاکستانی امریکن تنظیم پاک پیک کے ممبران نے کیپیٹل ہل کا دورہ کیا اور امریکی کانگریس ممبران سے ملاقاتیں کیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی صورتحال پر کانگریس اراکین سے بائیڈن انتظامیہ کو خط بھی لکھوایا جائےگا اور خط پر مزید اراکین کانگریس کے دستخط کرائے جائیں گے،خط امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کو 28 اپریل کو بھیجا جائےگا۔