ایوان فیصلہ دے چکا پنجاب میں انتخابات کیلئے رقم نہیں دی جا سکتی،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے2اسمبلیوں کوایک شخص کی انا کی بھینٹ چڑھایا گیا،ایوان ووٹ کے ذریعے حکم دے چکا پنجاب میں انتخابات کیلئے رقم نہیں دی جا سکتی،آئینی اختیار ایوان کا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا2ججز نے سوموٹو پر ذہن کھول دیا، 7 رکنی بنچ کے 4ججوں نے اکثریتی فیصلہ کردیا اورازخود اختیار کےلئے درخواست خارج کردی، بعد میں 5 رکنی بنچ بناکر 3-2کی رائے لی گئی،تفصیلی فیصلے میں واضح ہوا 7 میں سے 4 ججوں نے درخواست کو مسترد کیا،ایوان نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی اقلیتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرے اور پہلے اجازت لے پھرسپریم کورٹ کے بنچ نے سٹیٹ بینک کو 21 ارب جاری کرنے کی ہدایت دی، ایوان نے رقم اجرا کے اپنے آئینی حق کو استعمال کرکے مسترد کردیا،وزارت خزانہ کی سفارش پرایوان میں بل پیش کیا گیا، وفاقی کابینہ ، پارلیمنٹ نے منظور نہیں کیا۔

وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا اگر حکومت 21 ارب جاری بھی کردے اور پارلیمنٹ منظور نہ کرے تو پھررقم کا کیا ہوگا،آرٹیکل 81،82،83،84 میں واضح لکھا ہے قومی خزانے سے جو بھی رقم خرچ کی جائے گی ایوان سے منظوری لازمی ہوگی،معاملے کو کسی بل کی صورت میں نہیں لائے، ایوان کا آئینی اختیار ہے پہلے دئیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے۔