سکھر (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے اداروں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل کر بند کر دیا،سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے خورشید شاہ نے کہا پہلے کے پی اسمبلی تحلیل ہوئی لیکن زور پنجاب پر ہے،چاہتے ہیں پنجاب میں 6مہینے پہلے انتخابات ہوںایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس سے صرف تباہی آسکتی ہے۔
سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن دھمکی دے کر مذاکرات نہیں کرائے جاسکتے،قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، پارلیمنٹ کے کیے گئے فیصلوں اور قوانین پر عدلیہ حکم امتناع نہیں دے سکتی۔
اداروں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ، خورشید شاہ



















