لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ، انتظامیہ پریشان

لاہور (مرزا ندیم بیگ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی جیلیںرمضان المبارک کے مہینہ میں مخیر حضرات ،این جی اوز اور چھوٹے کیس میں بندقیدیوں کے رہا ہونے کے باوجود قیدیوں سے ہاﺅس فل کی مانند ہیںجس کی وجہ پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی جیلوں میں 36 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیلوں میں 53ہزار قیدی بند ہیں، پنجاب کی جیلوں میں 45 فیصد زائد قیدی بند ہیں۔ لاہور کی دونوں بڑی جیلوں میں بھی گنجائش سے زائد قیدی بند ہیں، کوٹ لکھپت جیل میں 2 ہزار360 قیدیوں کی گنجائش ہے، کوٹ لکھپت جیل میں 900 زائد قیدی بند ہیں، کیمپ جیل لاہور میں ایک ہزار 425 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ کیمپ جیل میں اس وقت 4ہزار 270 قیدی بند ہیں، ریکارڈ کیمپ جیل میں 2800 زائد قیدی جیل میں بند ہیں۔صوبے کے دیگر اضلاع کی جیلوں کی حالت زار بھی مختلف نہیں ہے، اڈیالہ جیل راولپنڈی، سینٹرل جیل گوجرانوالہ ،فیصل آباد، شیخوپورہ سمیت دیگر جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی بند ہیں۔