مہمان نوازی میں پاکستان ، مسلمان اپنی مثال آپ ،شکریہ کیلئے الفاظ نہیں،سکھ یاتری

لاہور(سپیشل رپورٹر)سکھ مذہب کے روایتی تہوار وساکھی میلہ اور 324ویں خالصہ جنم دن کی تین روزہ تقریبات گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اختتام پذیر

مہمان نوازی کے فرائض سردار ستونت سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ، ایڈمنسٹریٹر نور اسلم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یاسر اصغر مونگا، کیئر ٹیکر عصمت اللہ ،عتیق گیلانی و دیگر نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سرد ارامر جیت سنگھ بھیل پوری نے کہاگورو دواروں کی تعمیرو ترقی اور تزئین آرائش دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،ہم گورو کی دھرتی کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں ۔

ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار بلویندر سنگھ نے کہا کہ مہمان نوازی میں پاکستان اور مسلمان اپنی مثال آپ ہے ہمارے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں۔سرداراوتار سنگھ سنگیڑا نے بھی خصوصی طور پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستا ن سنگھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری محبت اور مہمان نوازی سے مطمئن اور خوش ہو کر واپس جاتے ہیں۔گوردوارہ صاحب کو خوبصور ت انداز میں سجایا گیا تھا۔ یا تریوں نے گوردوارہ میں، اکھنڈ پاٹھ،صحت یابی کے لیے اشنا ن کیا اور اپنی رسومات ادا۔