لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری درست قرار دیدی،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے تقرری کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار دےدی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری میں کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں ہوئے، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کےخلاف شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواستوں کو خارج کیا جاتا ہے۔
ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری درست قرار دیدی



















