عدالتی اصلاحات بل سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالتی اصلاحات بل سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو عدالت عظمیٰ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شافع منیر ایڈووکیٹ نے استدعا کی سپریم کورٹ کے رولز بنانے کا اختیار صرف عدالت عظمیٰ کو ہی حاصل ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

دوسری جانب وکیل سعید آفتاب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اپنایا بنیادی مطالبہ صرف آرٹیکل 184 کے تحت فیصلوں کے خلاف حق اپیل کا تھا، اپیل کا حق چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی لائے بغیر دیا جا سکتا تھا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر مجوزہ ایکٹ 2023 کو کالعدم قرار دیا جائے، دوسر ی جانب حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو دوبارہ بھجوا دیا، صدر نے 10دن میں دستخط نہ کیے تو بل از خود قانون بن جائے گا۔