عمران خان کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عمران خان کی بغاوت کامقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےساتھ سماعت کی۔

،عدالت نے عمران خان کی درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات دور کردئیے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس بدھ کو سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔