اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے 2صوبوں میں انتخابات انارکی کو جنم دینگے،بحران کے حل کےلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے، تمام ججز اجتماعی دانش سے آئینی بحران کا حل نکالیں،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،خرم دستگیر نے کہاحکومت انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے اگر55 فیصد آبادی والے صوبے میں پہلے انتخابات ہوتے ہیں تو پھر شفافیت نہیں رہے گی اور پنجاب کا نتیجہ باقی صوبوں کو ایک طرف جھکائے گا۔
عمران خان کے دور میں مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، چاہتے ہیں 2023 کے انتخابات شفاف و مداخلت سے پاک ہوں،انتخابات میں سب کو برابر کا موقع ملے،وفاقی وزیر نے مزید کہاملک میں آئینی و معاشی بحران ہے ،نواز شریف کو نااہل کر کے ایسی زہریلی فصل بوئی گئی جسے کاٹ رہے ہیں،2018کے سینٹ انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں سے نشان چھیناگیا،2صوبوں میں انتخابات نئی انارکی کو جنم دینگے،چاروں صوبوں میں نگران حکومتوں کی موجودگی میں ہی شفاف انتخابات ہوسکتے ہیں۔
انجینئر خرم دستگیر نے کہا آئینی بحران کا حل صرف فل کورٹ ہے کیونکہ آئین کی تشریح سپریم کورٹ نے کرنی ہے،عدالتوں سے استدعا ہے برابری کا سلوک کیا جائے ، نواز شریف کوزبردستی اثاثہ ثابت کر کے نااہل کیاگیا اگرنواز شریف کیلئے ایسا فیصلہ ہوا تو بعد میں آنے والے وزیر اعظم پر اطلاق ہونا چاہیے۔
اکتوبر میں عام انتخابات کی طرف جارہے ہیں 2023کے عام انتخابات 2018 کی طرح نہیں ہونے چاہئیں،تناو و آئینی بحران ملکی مفاد میں نہیں، چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنرز کو چیئرمین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی سے مدد مانگنا پڑی،پی ٹی آئی آئی ایم ایف سے زہریلا معاہدہ اور عمران خان مہنگائی کا گہرا کنواں کھود کر گئے، عمران خان کے دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا ،4سالہ دور میں مافیا گردی رہی جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















