کے پی انتخابات کیلئے دائر پی ٹی آئی کی درخواست واپس

اسلام آباد (بیورورپورٹ)کے پی انتخابات کیلئے دائر پی ٹی آئی کی درخواست واپس،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا انتخابات کےلئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست نامکمل قرار دےکر واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا پی ٹی آئی نے دائر درخواست کی عدالتی فیس ادا نہیں کی،آئینی درخواست دائر کرنے کی واضح وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں، پی ٹی آئی کی درخواست میں صفحات واضح نہیں ۔