بارش کے موسم میں زائرین مسجد نبوی کی سلامتی کیلئے غیرمعمولی انتظامات
مدینہ منورہ (مشرق نیوز) مدینہ منورہ میں بارش کی متوقع صورتحال کے پیش نظر مسجد نبوی میں زائرین کی حفاظت اور سلامتی کے لیے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبوی کے انتظامی امور کی ذمہ دار سکیورٹی، سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ایجنسی کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سیفٹی اینڈ رسک ریسپانس کے ذریعے بارش کے موسم میں زائرین کیلئے اضافی اقدامات کیے گئے تاکہ زائرین اور نمازیوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی میں خراب موسم کیلئے وضع کردہ ہنگامی پلان کی تیاری اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔بارش کے موسم میں زائرین مسجد نبوی کی سلامتی کیلئے غیرمعمولی انتظاماتبارش کے موسم میں زائرین مسجد نبوی کی سلامتی کیلئے غیرمعمولی انتظاماتانتظامیہ نے مسجد نبوی میں سروسز فراہم کرنے والے مختلف دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ مسجد نبوی کے صحنوں میں قالینوں کو ہٹا دیا گیا، اس کے علاوہ کارکنوں کی تعداد بڑھا دی گئی، مسجد کے بیرونی فرش کو خشک کرنےکے لیے اضافی سامان فراہم کیا گیا۔انتظامیہ نے متعلقہ محکمے کے ساتھ مل کر بارش کے دوران صحن میں موجود چھتریوں کو کھول دیا۔ یہ تمام سروسز زائرین کو مسجد نبوی میں عبادت کیلئے پرسکون ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے اقدامات کا حصہ ہے۔



















