نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کے مکمل اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج

لاہور (خبر نگار) نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کے مکمل اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کے مکمل اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

فواد چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، حکومت پنجاب و دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیاایک ہی نوٹیفکیشن کے ذریعے الیکشن کمیشن نے تقرر و تبادلوں کا مکمل اختیار دےدیا، الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ اورعدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،تقرر و تبادلوں کیلئے قانونی جواز ہونا آئینی و قانونی تقاضہ ہے نگران حکومت کو سیاسی مفادات کیلئے مکمل اختیارات دئیے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی عدالت تقرر و تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔