مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجی نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلئے دائر اپیل پرسماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ کی توہین کی،جسٹس باقر نجفی نے کہا درخواست کیسے قابل سماعت ہے، درخواست کے مسترد ہونے پر اپیل دائر نہیں ہوتی، قانون کے مطابق کام کرنا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے اور وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔