چیف جسٹس فیصلہ سنائیں دیکھیں گے کون نہیں مانتا، فواد چودھری

اسلام آباد (بیورورپورٹ )پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے چیف جسٹس فیصلہ سنائیں دیکھیں گے کون نہیں مانتا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاپورا پاکستان چیف جسٹس کے پیچھے کھڑا ہے، حکومت کی کوئی حیثیت نہیں۔

حکمران کہیں باہر نہیں نکل سکتے جس پارلیمنٹ میں راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہو اس پارلیمنٹ کو کون مانے گا؟، پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہی۔

فواد چودھری نے مزید کہا لوگ نیا الیکشن چاہتے ہیں، ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ،جیتنے کیلئے ڈٹ کر رہنا ہوگاجب سے شہباز شریف وزیر اعظم بنا ایسا لگتا ہے ملک کو برائیوں نے گھیر لیا،انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔