آئی ایم ایف نے حکومت کے ہاتھ پاوں باندھے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے آئی ایم ایف نے حکومت کے ہاتھ پاوں باندھے ہوئے ہیں،عالمی مالیاتی فنڈکی تمام شرائط پیشگی تسلیم کر لیں اب آخری شرط پر بات چیت جاری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا ملک کو ہمیشہ مشکل حالات سے نکالا، حالات گھمبیر ہیں لیکن نیت صاف ہے ،حالات بہتر ہوں گے وقت آئے گا حالات بدل جائیں گے یہ میرا ایمان ہے،برادر ممالک پاکستان کی بڑی مدد کر رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہاعمران دور میں ججوں کو دھمکیاں ملیں، ریفرنس دائر ہوئے، عدلیہ کا ہماری قیادت اور ارکان کے ساتھ رویہ کچھ اور تھا، عمران خان کی اہلیہ عوامی نمائندہ اور سرکاری عہدیدار نہیں تھیں تو مریم نواز شریف کے پاس کون سا عہدہ تھا؟ ترازو کے پلڑوں کا فرق ہے۔