اسلام آباد (بیورورپورٹ) سینٹ نے سود کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی،تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سود کے خاتمے کی قرارداد پیش کی۔
وزیر مملکت عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت کی ترجیح ہے ملک کی اکانومی سود سے پاک ہو، حکومت سود کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،بعدازاںسینٹ نے سود کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
سینٹ ،سود کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور



















