عمرانی فتنہ ،جمہوریت ساتھ نہیں چل سکتے،رانا ثنا

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے قانون اور عدالت کا احترام کرنے والے ہیں، پرویز الٰہی دور میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے کے مدعی کا پتہ ہے نہ گواہ کا،عمرانی فتنہ اور جمہوریت ساتھ نہیں چل سکتے،عمران نیازی کےخلاف ابھی تک قانون حرکت میں نہیں آیا، ابھی تک وسیع پیمانے پر ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، عمران نیازی کا احتساب ہونا چاہیے اور وہ ضرور ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہانیازی کے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرتے کرتے کہاں پہنچ گئے ، انہوں نے دہشتگردوں کو آنے کی اجازت دی جس سے حالات خراب ہوئے، عمرانی فتنہ اور جمہوریت اکٹھے نہیں چل سکتے اگر اسمبلیوں کے الیکشن علیحدہ ہوں گے تو ملک میں انارکی ہوگی۔

الیکشن 8 اکتوبر کو اکٹھے ہونے چاہئیں، میں نے قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاستدان ہمیشہ سیاسی بات کرتا ہے، سیاسی وجود کی بات کی گئی،رانا ثنا نے مزید کہاپی ٹی آئی میں سے اب اتنا کچھ نکلے گا صرف فتنہ بچے گا، مریم نواز کبھی جتھے لےکر عدالت پیش نہیں ہوئیں۔