لاہور(حافظ کاشف سندھو سے)تھانہ شاہدرہ ٹاو¿ن کی حدود میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں عام ہیں اور منشیات فروشوں ، موٹر سائیکل چوروں ، نقب زنوں اور قبضہ گروپ کے ارکان نے بھی اندھیر مچا رکھا ہے جس سے اس تھانہ میں جرائم کنٹرول سے باہر ہو کر رہ گئے ہیں۔ تھانہ کی حدود کے مکینوں میں عدم تحفظ پایا جانے لگا ہے، کرائم کی شرح بڑھنے پر شہری سراپا احتجاج بھی پائے گئے۔”روزنامہ مشرق “ کے سروے میں تھانہ کی حدود میں آنے والی آبادیوں کے مکینوں کی زیادہ تر شکایات آپریشن پولیس کے خلاف تھیں، سائلین کا کہنا تھا اعلی افسران کی واضح ہدایات کے باوجود ڈکیتی کے مقدمات درج کرنے کی بجاے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے خوار کیا جاتا ہے ۔ دوسرے نمبر پر سائلین نے انویسٹی گیشن ونگ کے تفتیشی افسران خلاف بھی شکایات کے انبار لگادئیے۔ تھانہ شاہدرہ ٹاو¿ن میں آنے والے سائلین نے بتایا کہ تھانہ شاہدرہ ٹاو¿ن کی حدود میں آنے والی آبادی بیگم کا باغ میں ڈاکوو¿ں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے ایک ہی دن 5 وارداتیں جبکہ تھانے کی حدود میں منشیات فروشی عام ہیں۔ سائلین کی زیادہ تعداد کی شکایات مقدمات درج نہ ہونے ,ناقص تفتیش اور پولیس کے ناروا سلوک کی تھیں۔ سائلین آصف سعید ، شہزاد ،ریاض ملک مبشر اور نواز وغیرہ نے بتایا تھانہ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈکیت گینگ متحرک ہو چکا ہے آصف سعید نے بتایا 23,32023 کو اس کے ساتھ بھی ڈکیتی کی وارادت ہوءجس کی FIR نمبر ,12,12,23درج کروائی ایف آئی آر کے مطابق آصف اپنے ہونڈا 125,نمبر 8744,AFG ماڈل 2021 پہ سوار اپنے دفتر واقع نزد ایم پی ہاءسکول سے گھر کی جانب جا رہا تھا تو ملک ریاض کےڈیرے کے قریب 3 کس نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پہ اس سے ہونڈا 125, 2 عدد موبائل 35ہزار نقدی ATM کارڈ 9MM اسلحہ لائیسنس وغیرہ چھین لئے اسی طرح اس سے کچھ فاصلے پہ ایک اور واردات کر ڈالی ان کا کہنا تھا اس دن ایک ہی وقت میں 5 ڈکیتی کی واردتیں ہوءان واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی روزنامہ ”مشرق“ کے نمائندے کو موصول ہو گئی ہے جس میں واضح طور پہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو کتنی آسانی کے ساتھ بلا خوف و خطر واردات کر رہے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد بھی پولیس ابھی تک کسی ملزم کو بھی پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں منشیات فروشی کا دھندہ سرعام ہونے کی وجہ سے نشیﺅں کا آنا جانا لگا رہتا ہے شام ہوتے ہی فحاشہ عورتیں سڑکوں پر دعوت گناہ دیتی نظر آتی ہی چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ متعلقہ پولیس کے جوان جرائم کے اڈوں کو ختم کرنے کے بجائے مبینہ طور پر ان کی سرپرستی کر نے کے ساتھ ان کی درخواستوں پر مقدمات بھی درج نہیں کرتے بلکہ ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔ شہری بابراور محمد مقبول مرزا نے بتایا کہ تھانہ کی حدود میں ہونے والی وارداتوں کا سراغ لگانے کی بجائے انویسٹی گیشن افسران ان سے مختلف فرمائشیں کرتے رہتے ہیں اور سائلین کو خوار کرنا معمول ہے ڈکیتی کی وارداتوں اور ، پولیس کی جانب سے ملزمان کا سراغ نہ لگا نے کی وجہ سے انتہائی غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔علاقہ مکینوں عادل۔ بشیر اور غفور نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی نہ ہونے کی وجہ سے حادثات نے زور پکڑ رکھا ہے۔ یہاں حادثات رونما ہونا عام بات بن چکی ہے لیکن پولیس کی جانب سے ٹریفک نظام کو بہتر نہیں کیا جا رہا۔تھانہ شاہدرہ ٹاو¿ن کی حدود میں آنے والی آبادیوں میں موٹرسائیکل چور گینگ اور ڈاکوو¿ں نے اندھیر مچارکھا ہے جبکہ تھانہ کی حدود میں قبضہ گروپ کے ارکان کی اجارہ داری سے قتل و غارت نے جنم لے رکھا ہے جس سے مکینوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ بعض سائلین نے انویسٹی گیشن ونگ کے تفتیشی افسران کے خلاف شکایات کرتے ہوئے بتایا کہ کیس کی پیروی کیلئے کئی ماہ سے تھانہ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن معاملات جوں کے توں ہیں ،انویسٹی گیشن افسران مختلف حیلے بہانے کر کے انہیں تاریخیں دیتے رہتے ہیں۔ شاہدرہ ٹاو¿ن کے رہائشیوں نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر دندنانے لگے، عوام پریشان



















