کینیڈا کے سکول میں چاقو حملے سے3طلبہ زخمی، ایک طالبعلم گرفتار
ٹورنٹو (مشرق نیوز) کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا کے ہائی سکول میں چاقو حملے سے3طلبہ زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک طالبعلم کو گرفتار کرلیا۔ایک بیان میں پولیس نے بتایاکہ صبح ساڑھے 9بجے بیڈفورڈ کے ہائی سکول میں ہتھیار کی شکایت موصول ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ افسران اسکول گئے اور ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا، 3طلبہ چاقو حملے سے زخمی تھے۔زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے بیان میں واقعے سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔اسکول نے ساڑھے دس بجے باقی دن کی تمام کلاسیں ملتوی کر کے طلبہ کو چھٹی دےدی۔پولیس نے مزید کسی خطرے کے پیش نظر باقاعدہ طور پر سکول کی تلاشی بھی لی۔



















