ایران کے ججوں اورعلماءکونسل پربھی یورپی یونین کی پابندیاں عائد
تہران (مشرق نیوز) یورپی وزراءنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں 8 ایرانیوں اور ایرانی حکومت کے طاقتور ترین اداروں میں سے ایک کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پراتفاق کیا ہے۔ان ایرانی شخصیات بشمول علما، ججوں اور ایک براڈکاسٹر پرالزام ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف سکیورٹی فورسزکے وحشیانہ کریک ڈان میں قائدانہ کردارادا کیا تھا۔یورپی یونین کا کہنا تھا کہ وہ خاص طورپرعدلیہ کے ان ارکان پر پابندیاں عاید کررہی ہے جو غیر منصفانہ مقدمات میں سزائے موت دینے اور مبینہ مجرموں پر تشدد کرنے کے ذمے دارہیں۔کہاجاتا ہے کہ سرکاری ادارے سپریم کونسل برائے ثقافتی انقلاب نےلڑکیوں اورخواتین کی آزادی کو کمزورکرنے اوراقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والے متعدد منصوبوں کوفروغ دیا ہے۔برسلزکی تازہ فہرست کے بعد یورپی یونین کی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنسیوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔



















