شرجیل میمن سمیت 104 نیب ریفرنسز فعال عدالتوں میں منتقل

کراچی (بیورورپورٹ)شرجیل میمن سمیت 104 نیب ریفرنسز فعال عدالتوں میں منتقل،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے نیب ریفرنسز جلد نمٹانے کی درخواست پر 104 نیب ریفرنسز خالی عدالتوں سے فعال عدالتوں میں منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا،ریفرنسز کی منتقلی پرنیب پراسیکیوٹر نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا،صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کیخلاف دائر ریفرنسز بھی شامل ہیں۔