تہران (مشرق نیوز) امریکی فیڈرل انٹیلی جنس ایجنسی نے سال 2023ءکیلئے خطرات کی جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران امریکی مفادات کو خطرات لاحق رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی خصوصی انٹیلی جنس کمیٹی کی سماعت کے دوران پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ تہران امریکیوں بہ شمول مشرق وسطی کے لوگوں کو دھمکیاں جاری رکھے گا۔رپورٹ میں یہ اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ ایران اپنی وفادار ملیشیاں کے ذریعے بدامنی کا باعث بنے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جوہری بم بنانے کیلئے واضح اقدامات نہیں کئے تھے۔امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور روس دنیا کو دھمکیاں دیتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرےگا۔روس دوسرے ممالک کے لیے سب سے بڑا خطرہ رہےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اگلے 10 سال میں واشنگٹن کے لیے ایک دلچسپ اور غیر متوقع چیلنج رہے گالیکن اس کے باوجود اسے محدود عوامل کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس کی صلاحیتیں اسے 2023ءمیں یوکرین میں کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل نہیں بنائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روس نئے مقامات کی طرف بڑھے بغیر یوکرین میں اپنی پوزیشنوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرےگا۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے سال روس اور چین کی وجہ سے نازک ہوں گے۔
ایران واشنگٹن کے مفادات کیلئے خطرہ بنا رہےگا: امریکی انٹیلی جنس



















