اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے زرعی پیداوار کو نئے مواقعوں اور آنے والے خطرات سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،زرعی پیداوار بڑھانے کےلئے موسمیاتی تبدیلیوں کےخلاف مزاحمت رکھنے والے بیج استعمال کرنا ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگریکلچر انوسٹمنٹ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا،احسن اقبال نے مزید کہانجی سیکٹر کی ذمہ داری ہے وہ برآمدات کے شعبے میں مستعد کردار ادا کرے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کےخلاف مزاحمت رکھنے والے بیج استعمال کرنا ہوں گے،احسن اقبال



















